اسلام آباد(نیو زڈیسک)وفاقی حکومت اور خیبر پختونخواہ حکومت کے درمیان لوڈشیڈنگ اور بجلی منافع کی مد میں رقم کی ادائیگی کیلئے معاملات طے پا گئے ہیں،وفاقی حکومت نے نیشنل گرڈ سٹیشن سے 14 فیصد بجلی خیبر پختونخواہ کو دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابق وفاق اور صوبائی نمائندوں کے درمیان کئی روز سے جاری مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے مطابق وفاق خیبر پختونخواہ حکومت کو بجلی کے خالص منافع کی مد میں تین سال کے دوران 96 ارب روپے دے گا جبکہ وفاقی حکومت نے رضا مندی ظاہر کی ہے کہ نیشنل گرڈ سٹیشن سے 14 فیصد بجلی خیبر پختونخواہ کو فراہم کی جائے گی ،مذاکرات میں اتفاق ہوا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں جو علاقے بجلی کے بل ادا کررہے ہیں ان علاقوں میں صوبائی حکومت اپنی صوابدیدی کے مطابق لوڈشیڈنگ کرے گی جبکہ صوبائی حکومت نے وفاق کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بجلی کی چوری کی روک تھام کیلئے بھر پور کوشش کرے گی اور اس حوالے سے وفاق سے مکمل تعاون کیا جائیگا اور صوبے کی پولیس ،سکیورٹی ادارے اور عملے کے ارکان بجلی چوری کی روک تھام کیلئے کام کرے گی
مزید پڑھئے:پاکستانی ٹرک! امریکاسے آسٹریلیا تک۔۔۔
،ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے دہشت گردی کی جنگ میں وفاق سے فنڈز کا بھی مطالبہ کیا ہے تاہم وفاق نے دہشت گردی کے نام پر کسی بھی رقم دینے سے صاف انکار کر دیا ہے ۔