بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان ریلوے ملازمین ومسافروں کو انشورنس کور فراہم کرے گا

datetime 18  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ریلویز نے پہلی مرتبہ اپنے ملازمین اور مسافروں کو انشورنس کور کی فراہمی کا اقدام اٹھایا ہے۔اس سلسلے میں پاکستان ریلویز اور پوسٹل لائف انشورنش کے مابین پہلے ہی معاہدہ ہو چکا ہے۔ وزارت ریلوے کے حکام نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں مسافر کی موت کی صورت میں 8 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا، زخمی یا اپاہنج ہونے کی صورت میں50 ہزار اور3 لاکھ روپے کا معاوضہ ہو گا۔ حکام نے بتایا کہ معاہدے کے تحت نہ صرف کارآمد ٹکٹ کے حامل ریلوے مسافروں کو انشورنس کی سہولت دی جائے گی بلکہ ملک کے کسی بھی حصے میں ٹرین پر ڈیوٹی یا سفر کرنے والے ریلوے ملازمین کو بھی یہ سہولت ہوگی۔انشورنس کلیم21 دن میں نمٹایا جائے گا جبکہ ادائیگی45 دن کے اندر کی جائے گی۔ یہ معاہدہ تین سال کیلیے کیا گیا ہے جسے مزید دو سال کی توسیع دی جا سکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ریلوے ملازمین کیلیے لائف انشورنس منصوبے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ پاکستان ریلویز وفاقی حکومت کا سب سے بڑا ادارہ ہے جو وزارت ریلویز کے زیر انتظام کام کر رہا ہے اور ریلوے پر سفر کرنے والے مسافروں کی مجموعی تعداد سالانہ6 کروڑ مسافر بنتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…