عمران خان اینگری ینگ مین کی بجائے سنجیدہ اور سمجھدار سیاستدان بنیں ،احسن اقبال

17  مئی‬‮  2015

لاہور(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر ترقی ،منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ پر کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی،اگر کوئی ثبوت فراہم کردے تو وہ سیاست چھوڑنے کو تیار ہیں، پاکستان کو ترقی سے روکنے والی قوتیں پاک چین اقتصادی منصوبے پر رکاوٹیں ڈال رہی ہیں لیکن اپنوں کا شور مچانا سمجھ سے بالاتر ہے۔لاہور میں پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہ داری کا منصوبہ 2013ءمیں ہوا جس کے روٹ میں اب تک کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اس منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے دشمن قوتیں ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہیں لیکن پاکستانی حکومت قوم سے مل کر ان عزائم کو ناکام بنائے گی۔ انہوں نے کہا پاکستان نے اہم معاشی اور اقتصادی کامیابیاں حاصل کی ہیںجس کا اعتراف عالمی ادارے بھی کررہے ہیں۔ اقتصادی راہداری کی تکمیل سے پاکستان ابھرتی معیشتوں میں شامل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر حسد نہ دکھائی جائے ،یہ کسی ایک شخص نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی کا منصوبہ ہے ، اس لئے اپنوں کا شور سمجھ سے بالا تر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اینگری ینگ مین بننے کی بجائے سنجیدہ اور سمجھدار سیاستدا ن بنیں۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…