جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

انتخابی دھاندلی کاخمیازہ پوراملک بھگت رہاہے ،چوہدری شجاعت ،پرویزالہی

datetime 17  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)الیکشن 2013ءمیں دھاندلی کا خمیازہ پورے ملک کو بھگتنا پڑ رہا ہے، 20 سال سے اقتدار پر قابض حکمرانوں کو جنگلہ بس یا انڈرپاسز کے علاوہ ملک میں کوئی مسئلہ نظر نہیں آ رہا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے حلقہ این اے 108 منڈی بہاﺅالدین کے نمائندہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے قبل مرحوم چودھری سلطان محمود کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں مسلم لیگ کے امیدوار حمزہ ناصر اقبال، ایم این اے طارق بشیر چیمہ، ریاض اصغر چودھری، چودھری ظہیرالدین، محمد بشارت راجہ، امتیاز رانجھا، ساجد خان بھٹی، عارف گوندل، ذوالقرنین ساہی، رمیز حسن خواجہ، خالد پرویز سندھو، فہمیدہ صاحبہ، افضال تارڑ سمیت دیگر ارکان نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ زندہ ہے اسے مردہ کہنے والے خواب غفلت سے جاگ جائیں، دیگر سیاسی جماعتوں نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کارکنوں کو الیکشن کی تیاریوں کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن 2013ءمیں دھاندلی ایک تلخ حقیقت ہے اور یہ جلد پوری طرح سامنے آ جائے گی۔ چودھری پرویزالٰہی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے خاندان کے ساتھ حمزہ ناصر اقبال کے خاندان کا گہرا تعلق ہے، اسے مزید آگے بڑھائیں گے، الیکشن 2013ءمیں غلط فیصلے ہوئے جس سے پورا ملک اندھروں میں ڈوب گیا، اس ا لیکشن کا خمیازہ پورا ملک آج تک بھگت رہا ہے، ن لیگ 20سال سے اقتدار پر قابض ہے اسے انڈرپاسز اور جنگلہ بس بنانے کا علاوہ غریب عوام کا کوئی مسئلہ نظر نہیں آ رہا، ملک دہشت گردی کا شکار ہے اور حکمرانوں کو بیرونی ممالک کے دوروں کا شوق چڑھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں بجلی، گیس کا کوئی بحران نہیں تھا، آج کل عوام مہنگائی سے تنگ ہیں، غریب خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ حمزہ ناصر اقبال نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کا اپنے اوپر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، مسلم لیگ سب سے الگ جماعت ہے جو عوام کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتی ہے، چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب کی جو خدمت کی ہے وہ کسی اور نے نہیں کی، بطور وزیراعلیٰ منڈی بہاﺅالدین سمیت پورے پنجاب میں ترقیاتی کام کروائے، سڑکوں کا جال بچھایا، سوئی گیس فراہم کی۔ ان کی سیاسی بصیرت سے متاثر ہو کر میں نے مسلم لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا، دراصل ن لیگ کی وجہ سے ملک اندھروں کا شکار ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…