اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کو اگر ن لیگ کی طرف سے سینٹ کا ٹکٹ ملتا ہے تو انہیں سینیٹر بن جانا چاہئے ۔ وہ اچھے سینیٹر ثابت ہوں گے ۔ حلقہ پی پی 196 میں جماعت اسلامی پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 196 میں جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت پی ٹی آئی کی حمایت کر رہی ہے لیکن سراج الحق کے علم میں یہ نہیں ہے کہ مقامی قیادت حلقہ میں ن لیگ کی حمایت کر رہی ہے ۔ سانحہ صفورا پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سانحہ صفورا کے پیچھے ملک میں عدم استحکام اور انتشار پھیلانے والوں کا ہاتھ ہے دہشت گرد اس طرح کے واقعات کر کے قوم کو آپس میں جھگڑانا چاہتے ہیں اقلیتوں پر حملے قوم کو تقسیم کرنے کی سازش ہے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ توانائی اور دہشت گردی کا ہے عوام کو ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے متحد ہونا ہو گا ۔
مزید پڑھیے:ایک ہندو کی آپ بیتی جو مسجد جلانے گیا تھا مگر ایمان کی دولت سے مالا مال ہوگیا۔
دہشت گردوں کی کارروائیوں کا مقصد ہی قوم کو تقسیم رکنا ہے ۔