اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حساس اداروں نے حکومت کو دی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں خوف و ہراس پھیلانے والی خبروں اور دہشت گردی کے واقعات پر میڈیا کے کردار کو مزید مثبت بنایا جائے تاکہ بیرون ملک سے آنے والے تاجروں ، سیاستدانوں اور کھیلوں کی ٹیموں کے لئے پاکستان میں آنے پرکسی قسم کا کوئی خوف محسوس نہ ہو سکے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے میڈیا کے حوالے سے کام کرنے والے اداروں سے بھی کہا ہے کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کریں ۔ اور میدآی کو قواعد و ضوابط کے مطابق کام کرنے کی ہدایات پر عمل کرائے ۔