اسلام آباد (آن لائن) خوبرو ماڈل ایان علی نے منی لانڈرنگ سمیت دیگر مقدمات میں خود کو بچانے کی حکمت عملی وضع کر لی ، 25 صفحات پرمشتمل بیان تیار کر رہی ہیں کہ جس میں نامی گرامی عزت داروں کے نام اور ان کے کرتوتوں سے پردہ اٹھایا جائے گا ۔ یہ بیان اعترافی ہو سکتا ہے جس کی بنیاد پر عدالتوں سے کم سے کم سزا کی استدعا کی جائے گی ، ماڈل نے اپنی سال 2010 سے اب تک کی تمام ذاتی ڈائریاں بھی منگوانے کا فیصلہ کیا ہے جو جلد ہی ان کے بہی خواہ ان کو جیل میں مہیا کر دیں گے ۔ رواں ہفتے سے اگلے تین ہفتوں کے دوران تہلکہ خیز انکشافات کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ماڈل ایان علی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گھیرا تنگ ہونے کی وجہ سے انہوں نے خود کو بچانے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرنا شروع کر دہی ہیں بعض نامی گرامی سیاستدانوں ، تاجروں اور دیگر لوگوں کی جانب سے ان کو دعوت دینے اور ایئرٹکٹس بجھوائے جانے کی کاپیاں بھی اکٹھی کر رہی ہیں جس سے یہ ثابت کیا جائے گا کہ ان منی لانڈرنگ اور دیگر معاملات میں وہ براہ راست ملوث نہیں ہیں ۔ 25 صفحات پر مشتمل بیان میں مجموعی طور پر 41 سے زائد معاملات پر سے پردہ اٹھائے جانے کا امکان ہے ۔
مزید پڑھیے:ملازمت پیشہ خواتین ہفتے کے پہلے روز زیادہ دلکش نظر آتی ہیں ، سروے