ملک میں3جی پر منتقل موبائل فون صارفین میں536فیصد اضافہ

17  مئی‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایک قومی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 9ماہ کے دوران3اور4جی سمیتLTEٹیکنالوجی استعمال کرنے والے موبائل فون صارفین کی تعدادمیں5 36فیصد اضافہ ہوا ہے۔ملک میں اپریل2014 کے دوران3اور 4جی ٹیکنالوجی موبائل فون صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی۔گزشتہ سال پاکستانیوں نے 346 ارب منٹ باتیں،302ارب ایس ایم ایس کئے۔ پاکستان ٹیلی کمونیکیشن اتھارٹی کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی2014میں ملک میں 3اور4جی سمیتLTE ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے موبائل فون صارفین کی تعداد18لاکھ96ہزار سے زائد تھی جو مارچ2015تک بڑھ کر ایک کروڑ20لاکھ71ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔اس وقت ملک میں 31 ہزار 582 موبائل کنکشنز 4 جی، 66ہزار140 LTE جبکہ ایک کروڑ 19 لاکھ 73 ہزار 831 کنکشنز 3 جی ٹیکنالوجی کے حامل ہیں۔آج دنیا بھر میں ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اور انفرمیشن سوسائٹی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے توملک میں بائیو میٹرک کے تحت سیم ویرفیکیشن کا سلسلہ جاری ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق بائیو میٹرک تصدیق نہ ہونے کے نتیجے میں10مئی 2015تک ایک کروڑ 99لاکھ سمیں بلاک کی جا چکی جس کے باعث ملک میں ایکٹو موبائل کنکشنز کی تعداد11کروڑ72لاکھ رہ گئی ہیں۔یوں ملک میں اب فی 100افراد62.5موبائل کنکشنز دستیاب ہیں گزشتہ سال یہ دستیابی فی100افراد75تھی۔ ملک کے10فیصد موبائل کنکشنز3یا4جی ٹیکنالوجی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ملک میں موبائل فون کے ذریعے انٹر نیٹ کے استعمال میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔پی ٹی اے کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں ایک کروڑ56لاکھ5ہزاربراڈبینڈ انٹرنیٹ صارفین میں سے77فیصداسمارٹ فونز کے ذریعے انٹر نیٹ استعمال کر رہے ہیں۔پاکستان کی آبادی کا انفارمیشن سوسائٹی میں تبدیل ہونے کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسیٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ سال544ملین ڈالر کے موبائل فون ہینڈ سیٹس

مزید پڑھئےسوٹ کیس میں بچے کی ناکام سمگلنگ

جبکہ682ملین ڈالر کے موبائل آلات (ایکسیسریز)درآمد کی گئی۔یہ2013 میں ان ہی اشیاءکی درآمدی مالیت کے مقابلے میں بالترتیب20.7اور30.3فیصد زا ئد ہیں۔مجوعی طور پر2014کے دوران1226ملین ڈالر کے موبائل فونزاور آلات درآمد کیے گئے۔اس کے علاوہ گزشتہ سال پاکستانیوں نے302ارب شارٹ میسجز(sms)کا تبادلہ کیاجن کی یومیہ تعداد83کروڑ65لاکھ75ہزار بنتی ہے۔اوسط فی صارف نے ماہانہ180 smsبھیجے۔موبائل پر گفتگو کے حوالے سے جائزہ لیا جائے تو ایک سال کے دوران اندرون ملک موبائل سے موبائل کل346ارب منٹس بات چیت کی گئی جو2013کے مقابلے17.8فیصد51.5ارب منٹس زائد ہے۔جو ملک میں موبائل فون کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان کا واضح اظہار ہے۔موبائل فون کے استعمال پر آنے والے اخراجات کا جائزہ لیا جائے تواوسط فی موبائل کنکشن199روپے ماہانہ خرچ کیے گئے۔GSMAکی اکتوبر2013میںجاری کردہ رپورٹ میںکئے گئے پاکستانی مارکیٹ کے تجزیے کے مطابق ملک میں اوسط فی موبائل صارف کے استعمال میں2.17سمیں ہیں یوں ملک میں اوسط فی صارف ماہانہ432روپے صرف کر رہا ہے۔اسٹیٹ آف دی ورلڈ براڈ بینڈ رپورٹ2014کے مطابق عالمی سطح پرہائی ا سپیڈاسمارٹ فونز کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ 2010کے دوران دنیا میں60کروڑ اسمارٹ فونز استعمال ہو رہے تھے جبکہ2013تک یہ تعدادبڑھ کر ایک ارب90کروڑہو چکی ہے۔2019تک یہ تعداد5 ارب60کروڑ ہونے کی پیشنگوئی ہے۔دنیا میں موبائل کنکشنز کی تعداد6ارب90کروڑ تک پہنچ چکی ہے ان میں سے 28فیصدکنکشنزا سمارٹ فونز کے ذریعے استعمال ہو رہیں۔موبائل فونز کے استعمال سے انٹر نیٹ کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔دنیا کی 40فیصد2ارب90کروڑ آبادی انٹر نیٹ کا استعمال کر رہی ہے۔ان میں سے76فیصد2ارب20کروڑ موبائل (وائرلیس )براڈ بینڈکے ذریعے انٹر نیٹ استعمال کر رہی ہے۔ان میں سے ایک ارب90کروڑاسمارٹ فونز اور30کروڑیو ایس بی وائریس موڈیم،لیپ ٹا پ، ٹیب لٹ سمیت دیگر موبائل ڈیو ائسیز کا استعمال کرتے ہیں جبکہ67کروڑ30لاکھ فیکسڈ براڈ بینڈ لائنز کے ذریعے انٹر نیٹ تک رسائی حا صل کر رہے ہیں۔انٹر نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین اور یونیسکو کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے8.3فیصد گھرانے اور10.9فیصد آبادی انٹر نیٹ کا استعمال کرتی ہے۔ بھارت ہیں یہ شرح بالترتیب13.4اور15.1فیصد ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…