بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 2 گرفتار ، 16 کلو ہیروئن برآمد

17  مئی‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ اے این ایف حکام نے 2 مسافر سمگلروں کو گرفتار کر کے 16 کلو ہیروئن برآمد کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اے این ایف حکام نے دوران تلاشی بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کی ہے۔ دونوں گرفتار کئے گئے ملزمان سے 16 کلو ہیروئن برآمد کی گئی ہے جبکہ ملزمان منشیات کو بیرون ملک اسمگل کرنا چاہتے تھے جس کو اے اینحکا م نے ناکام بنا دیا ہے۔ دونوں منشیات اسمگلروں کو اے این ایف حکام نے طیارے سے آف لوڈ کر کے گرفتار کیا اور اے این ایف حکام کے مطابق ملزمان نے ہیروئن کو ہینڈ بیگ میں چھپایا ہوا تھا اور بیرون ملک برآمد شدہ ہیروین کی قیمت کروڑوں میں ہے۔ گرفتاری کے بعد دو نوں منشیات سمگلروں کو اے این ایف حکام نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…