اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے کمیشن کے قیام سے دھاندلی کا دروازہ بند ہو جائے گا۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر 46 ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام شروع ہوتا ہے تو پاکستان کے لئے خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو سکتا ہے۔ 25 ارب ڈالر کی سالانہ ایکسپورٹ کا انحصار زراعت پر ہے۔ زراعت کو بہتر کر کے ملک کو بہتر کیا جا سکتا ہے دھرنوں کی سیاست اب ختم ہو چکی ہے تاہم گزشتہ دھرنے نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی راہ ہموار کی۔ نئے صوبوں کے قیام کے لئے صوبائی حکومتوں کو کردار ادا کرنا ہو گا۔