ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

فلسطینیوں کے قتل عام میں کہیں آپ بھی حصہ دار تو نہیں ؟

datetime 17  مئی‬‮  2015 |

اسرائیلی بربریت پر فلسطینی صرف اللہ کی مدد کو پکار رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ دکھاوے کی اس دنیا میں ان کی مدد کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ ایک عام انسان ہی عام انسان کے درد کو سمجھ سکتا ہے اس لئے ہم اگر ان فلسطینیوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو ہم کو ان تمام اشیاء اور مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا پڑے گا جن کی خرید و فروخت سے اسرائیل کو مدد ملتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ ہم ان اشیاء کو کس طرح پہچانیں گے کہ یہ اسرائیل کی ہیں یا کونسی کمپنی اسرائیل کی مدد کرتی ہے۔ کسی بھی چیز کو خریدنے سے پہلے (اگر وہ کسی بڑی کمپنی کی بنی ہوئی ہے) اس کا بار کوڈ دیکھیں۔ بار کوڈ سیاہ لکیروں کا ایک نشان ہوتا ہے جس کے نیچے کچھ نمبر لکھے ہوتے ہیں۔ اگر بار کوڈ کے نیچے لکھے ہوئے نمبر 729 سے شروع ہوتے ہیں تو سمجھ لیجئے کہ یہ شئے اسرائیل میں یااسرائیل کی بنی ہوئی ہے۔ مظلوم فلسطینی خواتین و بچوں کا خون بہانے والے اسرائیل کی حقیقت کی کمر توڑ کر ہم ان فلسطینیوں کو یہودیوں کے ظلم و ستم سے بچا سکتے ہیں۔
آج ہندوستان کے کئی شہروں میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کیلئے مہم چلائی جارہی ہے ممبئی کے مسلم ہوٹل مالکان نے پیپسی اور کوکا کولا کا بائیکاٹ شروع کیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق جنوبی ممبئی کے صرف چند علاقوں میں پیپسی، کوکا کولا،مرنڈا فروخت نہ کرنے سے ان کمپنیوں کو روزانہ ڈھائی کروڑ روپئے کا نقصان ہورہا ہے۔ آل انڈیا ریسٹورنٹ اسو سی ایشن کے رکن اور بائیکہ میں پرشین دربار ہوٹل کے مالک جاوید کوٹ والا کے مطابق ممبئی کے تقریباً دو ہزار ہوٹلوں نے ان مشروبات کو فروخت نہ کرنے کا عہد کیا ہے۔ ممبئی کی طرح تھانے ، ممبرا کے ہوٹل مالکین بھی پیپسی ،کوکا کولا کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔ ناندیڑ میں مسلمانوں نے اسرائیل کے خلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی اشیاء کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا۔ حیدرآباد میں عید کے موقع پر مسلمانوں نے نسلے کمپنی کے دودھ کا بائیکاٹ کیا جبکہ مسلم دوکانوں پر میگی کی فروخت بند کردی گئی ہے مدھیہ پردیش میں بھی مسلمانوں نے اسرائیلی اشیاء کا بائیکاٹ شروع کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…