اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کی تجویز پیش کردی، میڈیکل، کنوینس، گھر کے کرائے اور دیگر مراعات میں اضافہ نہیں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کی تجویز دی ہے، اس کے علاوہ ایڈ ہاک ریلیف بھی بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تاہم میڈیکل الاﺅنس، کنوینس الا ﺅنس، گھر کے کرائے اور دیگر مراعات میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوگا۔ دوسری جانب فیڈریشن آف گورنمنٹ امپلائز کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے پیش نظر تنخواہوں اور دیگر مراعات میں اضافہ کیا جائے۔