اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج شب معراج کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی عبادات اور محافل کا اہتمام کیا جائے گا۔ مساجد میں علما ءکرام اس مبارک رات کی فضلیت کے حوالے سے خطبات بھی دیں گے۔ رجب کی ستائیسویں رات کو خدائے بزرگ و برتر نے اپنے پیارے رسول نبی آخرالزمان کو شرفِ معراج عطا کیا۔ رات کے مختصر عرصے میں مسجد حرام سے مسجد اقصی تک کے سفر کا شرف بخشا اور پھر سارے آسمانوں کے دروازے اپنے رسول پر کھول دیئے۔ آج اس بابرکت رات کے حوالے سے ملک بھر میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا۔ مساجد اور گھروں میں خصوصی محافل ہونگی اور مسلمانان اسلام اس رات کی برکات اور فیوض سمیٹیں گے۔ اس موقع پر وطن عزیز کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔ مساجد کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے جائیں گے۔