اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ داخلہ سندھ نے صحافی ولی خان بابر کے قتل کے الزام میں سزا یافتہ متحدہ قو می مومنٹ کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار مجرم فیصل موٹا کے تمام کیسسز کی سماعت جیل میں کرنے کے لیے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو خط لکھا ہے اور عدالت سے درخواست کی ہے کہ فیصل موٹا کو عدالت میں پیش کرنے کے دوران حملے کا خدشہ ہے لحاظہ اس کے تمام کیسز کی سماعت جیل میں ہی کی جائے میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا فیصل موٹا سزائے موت کا قیدی ہے، اس کے علاوہ اس پر حملے کا بھی خطرہ ہے اس لئے اس کے خلاف مقدمات کی سماعت جیل میں ہی کی جائے۔واضح رہے کہ فیصل موٹا کو ولی بابر قتل کیس میں اس کی غیر موجودگی میں سزائے موت دی گئی تھی۔ اس کے خلاف دیگر کئی مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔