لاہور(نیوزڈیسک) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہاﺅس لاہور میں پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور اقتصادی صورتحال ، ترقیاتی منصوبوں خصوصاً جنوبی پنجاب کے علاقوں کی ترقی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ ¿ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام کو تعلیم، صحت اور بنیادی ضرورتوں کی فراہمی کو ان کی دہلیز پر یقینی بنانا سب سے بڑا مقصد ہے اور وہ اس مقصد کے لئے وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر جنوبی پنجاب کی ترقی اور وہاں کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے نئے پراجیکٹس شروع کئے جائیں گے تاکہ جنوبی پنجاب کے علاقوں کو بھی پنجاب کے ترقیاتی شہروں کے برابر لایا جا سکے۔ گورنر نے کہا کہ حکومت کی کامیاب اقتصادی پالیسیوں کی بدولت ملک کی معیشت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے اور عالمی مالیاتی اداروں نے بھی پاکستان میں بڑھتی ہوئی قومی پیداوارکو سراہا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ چینی صدر کا حالیہ دورہ پاکستان اور پاکستان میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی رضامندی درحقیقت موجودہ ملکی قیادت اور ان کی سرمایہ دار دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع کا اظہار کی کہ وہ پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے لئے حکومت کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو انفراسٹرکچر ، توانائی اور دیگر بنیادی ضرورتوں کی فراہمی کے لئے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ کئی نئے پروجیکٹس بھی زیر غور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک محمد رفیق رجوانہ کوپارٹی قیادت اور ورکر عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی بطور گورنر تعیناتی کے فیصلے کو ہر سطح پر سراہا جارہا ہے۔
گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی ملاقات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی















































