جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

مستقبل میں خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کیلئے مشکل صورتحال او پی ایف کو حکمت عملی تیارکرنے کی ہدایات جاری

datetime 15  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز وترقی انسانی وسائل نے یمن سے واپس آنے والے سمندر پارپاکستانیوں کی بروقت وطن واپسی کے لئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے اوپی ایف کو ہدایت کی ہے کہ مستقبل میں خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کو کسی بھی مشکل صورتحال کے پیش نظر حکمت عملی تیار کی جائے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز وترقی انسانی وسائل کا 13واں اجلاس اوپی ایف ہید آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت میر عامر علی خان مگسی نے کی جبکہ وفاقی وزیر وزارت سمندر پارپاکستانیز وترقی انسانی وسائل پیر سید صدرالدین شاہ راشدی، کمیٹی کے ممبران بشمول رانا محمد افضل خان، چوہدری عابد رضا،سید ساجد مہدی،میاں نجیب الدین اویسی ،میاں امتیاز احمد،صبیحہ نذیر،شکیلہ خالد لقمان،مسرت رفیق مہسر،شیخ صلاح الدین،عالیہ کامران،عائشہ،وفاقی سیکرٹری سکندر اسماعیل خان، منیجنگ ڈائریکٹر اوپی ایف ،حبیب الرحمن خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔جلاس کے دوران یمن سے واپس آنے والے پاکستانیوں کی بروقت واپسی کے سلسلے میں اوپی ایف کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس کے شرکاءنے اوپی ایف کی جانب سے یمن سے واپس آنے والے سمندر پارپاکستانیوں کو فراہم کردہ سہولیات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور اوپی ایف کی کارکردگی کو سراہا۔ شرکاءنے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مستقبل میں خلیجی ممالک میں کسی بھی نا گہانی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لئے حکمت عملی تیار کی جائے۔ وفاقی سیکرٹری سکندر اسماعیل خان اور ایم ڈی اوپی ایف، حبیب الرحمن خان نے یمن سے واپس آنے والے سمندر پار پاکستانیوں کی بروقت واپسی میں اوپی ایف کے کردارسے متعلق بریفنگ دی ۔اجلاس کو بتایاگیا کہ خصوصی پروازوں اور پاکستان نیوی کے جہاز کے ذریعے 1037سمندر پارپاکستانی یمن سے واپس آئے جبکہ اوپی ایف کی جانب سے 605سمندر پار پاکستانیوں کو اسلام آباد اور کراچی کے ہوائی اڈوں اور بندرگاہ پر سہولیات فراہم کی گئیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ یمن سے واپس آنے والے سمندر پار پاکستانیوں کو اوپی ایف کی جانب سے مفت ٹرانسپورٹ اور کرایہ فراہم کیا گیا اور انہیں ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کےلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئیں ۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ وفاقی وزیر پیر سید صدرالدین شاہ راشدی کی ہدایات کی روشنی میں ایم ڈی اوپی ایف خصوصی طور پر کراچی گئے اور پہلی پرواز کے ذریعے واپس آنے والے سمندر پارپاکستانیوں کا استقبال کیا جبکہ وفاقی سیکرٹری سکندر اسماعیل خان اور ایم ڈی اوپی ایف نے بحری جہاز کے ذریعے واپس آنے والے سمندر پارپاکستانیوں کاکراچی بندرگاہ پر خیر مقدم کیا ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کہ تمام ائیر پورٹس پر قائم اوپی ایف سہولیاتی مراکز کی استعداد کار میں اضافہ کیاگیا اور وہاں اضافی افسران اور عملہ تعینات کیاگیا تاکہ یمن سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو خصوسی سہولیات فراہم کی جائیں ۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ یمن سے واپس آنے والے سمندر پارپاکستانیوں نے بروقت انخلاءپر حکومت پاکستان اور اوپی ایف کا شکریہ اداکیا گیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…