جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

فخر ہے آئی ایس آئی ایجنٹ ہوں، میری سات پیڑیاں بھی زرداری، فریال تالپور سے سندھ کو لوٹنے کا بدلہ لیںگی، ذوالفقار مرزا

datetime 15  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدین (نیوزڈیسک)سابق وزیر ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے میں آئی ایس آئی ایجنٹ ہوں، میری سات پیڑیاں بھی آصف زرداری، فریال ٹالپر سے سندھ کو لوٹنے کا بدلہ لیںگی۔تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزانے عدالت سے ضمانت منظورہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کے حواری سمجھتے ہیں کہ میں آئی ایس آئی کے لیئے کام کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ لوگ مجھے الطاف حسین اور آصف زرداری کی طرح( را )کا ایجنٹ نہیں سمجھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور اس کی بہن فریال کے کہنے پر مجھ پر 11مقدمات درج کئے گئے کارکنوں کے گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پاما ل کیا گیاانہوں نے کہا آصف علی زرداری، فریال تالپور اور قائم علی شاھ کی جانب سے کی گئی زیادتیوں کا بدلہ میری سات پڑیاں بھی لیں گی، تھر میں سینکڑوں بچے فوت ہوگئے ، دہشت گردی کے باعث سینکڑوں لوگ موت کا شکار ہوگئے مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے دہشت گردوں کو پکڑنے کی بجائے مجھے پکڑنے اور جیل بھیجنے کیلئے ڈیتھ سکوارڈ بنانے کےلئے دن رات ایک کردیا ہے لیکن میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کے بچانے والی ذات اللہ کی ہوتی ہے اور اسی سے ڈرتاہوں



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…