سوات (نیوزڈیسک)پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور ملحقہ علاقوں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ،زلزلہ پیمامرکزکے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت3.3ریکارڈ کی گئی . زیر زمین گہرائی 121کلومیٹر رہی ،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش رہا ،سوات میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران چوتھی بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔ادھر سوات کے علاقے جانو میں الپورئی روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے خوازہ خیلہ الپورئی روڈ بند ہوگئی ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،روڈ کی بندش سے سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں شہریوں کو سخت مشکلا ت کا سامنا کرناپڑا،جمعہ کے روز دوپہر کے وقت تحصیل خوازہ خیلہ میں جانو کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے سے پوری روڈبند ہوگئی،جس سے ٹریفک معطل ہوگئی اور دونوں طرف سے سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں جس سے مسافروں اور شہریوں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ،اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ غلام سعید نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مشینری بھجوا کرروڈ کو کھول دیا گیا ۔