پشاور(نیوزڈیسک)پشاور کی احتساب عدالت اسلحہ میگا سکینڈل میں گرفتار سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے بھائی غزن ہوتی کو رضا کارانہ طور پر 22کروڑ روپے کی واپسی پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے سابق دور حکومت میں خیبر پختونخوا پولیس کو اسلحہ سپلائی میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے اسلحہ سکینڈل میں پولیس کو اسلحہ کی سپلائی کے ٹھیکہ دار کو گرفتار کیا تھا جس نے انکشاف کیا تھا کہ کرپشن میں سابق وزیر اعلی کے بھائی غزن ہوتی سمیت سابق آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ملک نوید بھی ملوث ہے جن کی مدد سے انہیں اسلحہ سپلائی کا ٹھیکہ بھاری کمیشن پر دیا گیا جس پر نیب نے سابق وزیر اعلی کے بھائی ،سابق آئی جی ملک نوید سمیت 4افراد کو گرفتار کیا سابق وزیر اعلی کے بھائی غزن ہوتی اور سابق آئی جی پی ملک نوید کی جانب سے ضمانت پر رہائی کی درخواستیں ہائی کورٹ سے خارج ہوئیں اور ملزمان کی جانب سے نیب سے مفاہمت کی درخواستین پیش کی گئی جس پر سابق وزیر اعلی کے بھائی غزن ہوتی کی جانب سے 22کروڑ روپے کی رضا کارانہ طور پر واپسی پر ان کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے گئے جب کہ سابق آئی جی پی ملک نوید کی پیشکش کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا