ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

وزارت پانی و بجلی اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان مذاکرات اہم امورپر اتفاق رائے ہوگیا

datetime 15  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزارت پانی و بجلی اور خیبرپختونخواہ حکومت کے درمیان بجلی کے منافع کی وصولی، بجلی چوری کی روک تھام، واجبات کی ادائیگی، صوبے میں نئے پاور پلانٹس لگانے کے امور پر مذاکرات میں اتفاق رائے ہو گیا،بجلی کے منافع کے حوالے سے تمام امور طے کرنے کےلئے مشترکہ مفادات کونسل میں بھجوائے جائیں گے جبکہ کے پی کے میں 13نئے پاور پلانٹس لگانے کےلئے وفاقی حکومت صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کرے گی۔ اس سلسلے میں (آج) ہفتہ کو ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کی۔ اجلاس میں خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر، چیئرمین ایف بی آر و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاق اور صوبے کے درمیان تمام امور مذاکرات کے ذریعے طے کرنے پر اتفاق ہوا ہے اور خوشگوار ماحول میں فریقین کے درمیان بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی(پیسکو) کے درمیان 26 مئی کو پشاور میں تمام امور پر بات چیت ہو گی اور اس ضمن میں ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا جس کی صدارت صوبائی وزیراعلیٰ پرویز خٹک کریں گے۔ اجلاس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے، صوبائی حکومت سے واجبات کی وصولی، بجلی چوری کی روک تھام کےلئے اقدامات سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی میں صوبائی حکومت پیسکو سے مکمل تعاون کرے گی، بجلی کے نا دہندگان اور چوروں کے خلاف مقدمات درج کرانے میں صوبائی پولیس پیسکو سے تعاون کی پابند ہو گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بجلی کے خالص منافع اور اس میں اضافے کا جو بھی فارمولا دونوں فریقین کے درمیان طے پایا ہے اسے مشترکہ مفادات کونسل کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کے پی کے میں انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے گا اور جن 13منصوبوں کی صوبائی حکومت نے نشاندہی کی ہے اس حوالے سے تفصیلات جلد طے کر لی جائیں گی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خواجہ آصف نے پیسکو حکام کو ہدایت کی کہ حکومتی اداروں ، ہسپتالوں اورتعلیمی اداروں میں بجلی کے کنکشن ترجیحی بنیادوں پر جاری کئے جائیں۔ وفاقی وزیر نے صوبائی حکومت کو یہ بھی پیشکش کی کہ جس طرح پنجاب حکومت نے بہاولپور میں قائد اعظم سولر پارک جیسا منصوبہ شروع کیا ہے اگر ایسا منصوبہ صوبائی حکومت شروع کرنا چاہے تو وفاق مکمل تعاون کرے گا۔ اجلاس میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے متعلقہ تمام امور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی اور اسی طرح جو امور وزارت پٹرولیم سے متعلقہ ہیں انہیں بھی جلد حل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ برسوں سے زیر التواءمسائل جلد حل کرلئے جائیں گے، وفاق کے پی کے سے مسلسل رابطے میں رہے گا، آج کے اجلاس میں تمام امور پر بات چیت ہوئی ہے اور اتفاق رائے سے فیصلے کئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ نتیجہ خیزملاقات ہوئی ہے، مسائل کے حل میں دلچسپی لینے پر وفاقی وزراءکا شکریہ ادا کرتے ہیں، زیادہ تر مسائل حل ہو گئے ہیں، جن کے بارے میں جلد نوٹیفکیشن جاری ہو جائیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…