کراچی (نیوزڈیسک)پولیس نے صفورا چورنگی پر حملے کے بعد بس کو ہسپتال پہنچانے والے زخمی کنڈیکٹر کا بیان ریکارڈ کرلیا جس نے کہاہے کہ صفورا چورنگی میں 6سے 8 دہشت گردوں نے بس روک کر 3 جملے کہے ، سر نیچے کرو، سر نیچے کرو، گولی ماردو، سڑک خراب ہونے کے باعث بس کی رفتار کم تھی اسلئے حملہ آوروں کو بس کوروکنے میں آسانی ہوئی۔ جمعہ کو پولیس نے سانحہ صفورا چورنگی میں بس کو ہسپتال پہنچانے والے زخمی کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔ جس نے بتایا کہ بس کو 6سے 8افراد نے روکا اور اندر گھس کر تین جملے کہے، سر نیچے کرو، سر نیچے کرو اور گولی مار دو جس کے بعد دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی ،سڑک خراب ہونے کے باعث بس کی رفتار کم تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں