منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ملتان:پی ٹٰی آئی کارکنان کا صحافیوں پر بلا جواز تشدد ، آئی جی نے رپورٹ طلب کرلی

datetime 15  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملتان میں پی ٹی آئی کارکنان نے جلسہ گاہ میں معمولی تلخ کلامی پر میڈیا کے نمائندوں پر دھاوا بول دیا ، کرسیاں برسا کر نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے صحافیوں پر بلاجواز تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ آئی جی پنجاب نے واقے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے حلقہ 196 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے اپنے امیدوار رانا عبدالجبار کے حق میں جلسہ کرنا ہے لیکن جلسہ شروع ہونے سے پہلے ہی مقامی قیادت نے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ غیر مہذب رویہ اختیار کرتے ہوئے غیر اخلاقی باتیں کیں۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے جلتی پر تیل ڈالتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر اکسایا۔ تشدد سے میڈیا کے کئی نمائندے زخمی ہو گئے جس پر دھیما مزاج رکھنے والے خوش گفتار شاہ محمود قریشی نے اس طوفان بد تمیزی کا نوٹس لینے کے بجائے اپنے کارکنوں کو فون پر شاباش دی۔ تحریک انصاف کے اس دہرے معیار پر میڈیا کے نمائندوں نے عمران خان کی آمد پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صحافیوں کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے ادھر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے صحافیوں پر بلاجواز تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…