بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کراچی، سانحہ صفورہ کی ایف آئی آر دو روزکے بعد سرکاری مدعیت میں درج

datetime 15  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سانحہ صفورہ میں 47 افراد کے جاں بحق اور 13 کے زخمی ہونے کے واقعے کی ایف آئی درج دوروز کے بعد درج کرلی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی آرکا اندراج واقعے کے اڑتالیس سے زائد گھنٹے گزرجانے کے بعد کیا گیا۔ایف آئی آر کو سرکاری  مدعیت میں سچل تھانے میں درج کرنے کے بعد اسے سربمہرکردیا گیا۔ ۔ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں درج حساس نوعیت کے مندراج کے باعث اسے سر مبہر کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے اس واقعے کے متعلق کچھ ایسے ثبوت ملے ہیں جنہیں فی الحال منظرِعام پر نہیں لایا جاسکتا۔واضح رہے کہ دوروزقبل صفورہ چورنگی پرموٹرسائیکل سوارچھ نامعلوم افراد نے الاظہر گارڈن کی بس پرفائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں اسمعیلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 47افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے تھے ۔واقعے کے بعد سیاسی اور ملٹری قیادت کی جانب سے سندھ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جلداز جلد ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…