اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر مملکت برا ئے انفا ر میشن ٹیکنا لو جی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی‘ عمران خان کو اب اپنے الفاظ کا چناﺅ کرنا چاہئے‘ کبھی کہتے ہیں یہ اوپن ٹرائل ہونا چاہئے کبھی کہتے ہیں ان کیمرہ ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوڈیشل کمیشن کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے ابھی تک کوئی درخواست نہیں دی گئی جس میں ان کیمرہ ٹرائل کا کہا گیا ہو اگر عمران خان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو عوام کے سامنے لائیں۔ پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 71 میں 20 ہزار ایکسٹرا بیلٹ پیپر چھاپے گئے تھے عمران خان نے اس پر تو بات نہیں کی۔ اسی طرح 1988ءمیں 19 فیصد ایکسٹرا بیلٹ پیپر چھاپے گئے‘ 1990 میں 16 فیصد‘ 1993 میں 4.5 فیصد‘ 1970ء10 فیصد‘ 2002ءمیں 8 فیصد‘ 2008ءمیں 7 فیصد‘ 2013ءمیں 6 فیصد زائد بیلٹ پیپر چھاپے گئے۔ اگر ایک حلقہ میں بارہ سو پیپرز کی ضرورت ہوتی ہے تو وہاں تیرہ سو بھیجے جاتے ہیں یہ الیکشن کمیشن کا طریقہ کار ہے اس کو عمران خان نہیں سمجھے لیکن جلد سمجھ جائیں گے۔