جمعرات‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2024 

ملک کو در پیش تمام بحران آ ئندہ سال ختم ہو جائیں گے، عابد شیر علی کا دعویٰ

datetime 15  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر مملکت برا ئے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ صہیونی اور غیر ملکی طاقتیں پاکستانی کی ترقی میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں جبکہ ”را“ اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں ملک میں انتشار پھیلا کر اس کے ایٹمی قوت ہونے اور ملک کی ترقی کے لئے رخنہ ڈالنے میں مصروف ہیں مگر پاکستانی کی مسلح افواج اور اٹھارہ کروڑ عوام ان کے عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ وزیر مملکت عابد شیر علی نے آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ توانائی بحران اور دیگر منصوبے جو کہ 2017ءتک مکمل ہونے تھے مگر وزیراعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر اب یہ منصوبے اور ملک بھر کے تمام بحران دسمبر 2016ءتک ختم ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ چین کی 16 ارب ڈالر‘ ترکی کے ڈیڑھ ارب ڈالر اور سعودی عرب کے ڈیڑھ ارب ڈالر سے جو ترقیاتی اور دیگر منصوبہ جات پر کام شروع کیا گیا ہے اس کے بہت جلد خاطر خواہ نتائج برآمد ہونگے 30 لاکھ سے زائد بے روزگاروں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی جس سے ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا بعض طاقتیں اور ”را“ کے ایجنٹ اور کئی ایسے ممالک جو پاکستان کو پھلتا پھولتا دیکھنا نہیں چاہتے وہ پاکستان میں موجود اپنے ایجنٹوں کے ذریعے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں حال ہی میں رینجرز اور فوج نے جو کارروائی کی تھی اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے تھے۔ ٹارگٹ کلنگ‘ بھتہ خوری اور دیگر اس قسم کی سنگین نوعیت کی وارداتوں پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا تھا اور اس دوران ”را“ کے ایجنٹوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا مگر ہمارا ہمسایہ ملک بھارت جو کہ را ایجنٹوں کے ذریعے کراچی اور بلوچستان اور دیگر علاقو ں میں ایسی کارروائیاں کرنا چاہتا ہے جس سے پاکستان دنیا بھر میں نمایاں مقام حاصل نہ کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عوام نے تہیہ کر رکھا ہے کہ وہ وزیراعظم اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہو کر نہ صرف دہشت گردی کا خاتمہ کرینگے بلکہ ایسے عناصر جو ملک دشمن ہیں اور ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں انہیں بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔



کالم



مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ


مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…