اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل (ر) اطہر عباس نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک میں خوف پھیلانا چاہتے ہیں۔ بھارت بلوچستان کے حالات سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ دہشت گرد کارروائیوں کیلئے مقامی لوگ ہی استعمال ہوتے ہیں۔ تیسرے ملک کی زمین استعمال کرکے ہمیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کا فائدہ ”را“ کو ہی پہنچتا ہے۔ا±نہوں نے کہاکہ دہشت گردی ہوتی رہی تو کوئی بھی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی۔ سندھ پولیس میں کرپشن، نااہلی اور سیاسی مداخلت ہے۔ وزیراعلی سندھ سیاسی جماعت کے سربراہ کا ملازم ہے، وزیراعلی سندھ کا اتنا غیر موثر ہونا سمجھ نہیں آتا۔ پیپلز پارٹی میں قابل لوگ موجود ہیں جنہیں اوپر لایا جائے۔اطہر عباس کاکہناتھاکہ سندھ کی پولیس وزیراعلی کے ماتحت ہے قائم علی شاہ کی اہلیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، سندھ میں ایک قابل اور موثر وزیراعلی کی ضرورت ہے، شیروں کی فوج کی کمان گیدڑ کو نہیں دی جا سکتی۔