جھنگ (نیوزڈیسک) ممتاز ماہر فلکیات و قمر شناس، علم الاعدادو رویت ہلال ایکسپرٹ پروفیسرمحمد حمزہ نعیم پرنسپل (ر) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کاچاند 18 جون بروزجمعرات کی شام نظر آئے گا جبکہ یکم رمضان المبارک 19 جون بروزجمعہ کو اور عید الفطر 18 جولائی بروزہفتہ کو ہو گی۔ انہوں نے بتایاکہ شعبان المعظم 1436ھ کامہینہ 30دن پر مشتمل ہو گا جس کے باعث رمضان المبارک 1436ھ کاچاند 30 شعبان بروزجمعرات بمطابق 18جون کی شام نظر آئے گا۔ انہوں نے بتایاکہ رمضان المبار ک کامہینہ 29 ایام پر مبنی ہو گا جس کے باعث شوال کاچاند 29 رمضان المبارک بمطابق 17جولائی بروزجمعہ کی شام نظر آئے گا اس طرح عید الفطر یکم شوال بروزہفتہ بمطابق 18جولائی کو ہو گی۔