کراچی (نیوزڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے آرام باغ تھانے میں درج مقدمے میں ذوالفقار مرزا کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ساو تھ احمد صبا کی عدالت میں اپنے خلاف آرام باغ تھانے میں درج کار سرکار میں مداخلت کے مقدمہ میں درخواست ضمانت دائر کی تھی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے عوض 30 مئی تک ذوالفقار مرزا کی عبوری ضمانت منظور کرلی مقدمہ 9مئی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے واپسی پر بکتر بند گاڑی پر چڑھ کر تقریر کرنے کے الزام میں درج کیا گیا تھادرخواست ضمانت منظور ہونے کے بعد ذوالفقار مرزا نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقدمات کے بعد آصف علی زرداری کو جیل بھیجنے جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ میری دہشت گردی کی عدالتوں سے ضمانت منظور ہوئی تو وزیر اعلی کی کرسی کھسکنے لگی جس پر میرے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا انہوں نے کہا میں اپنے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے گاڑی پر چڑھا تھا انہوںنے کہا کہ میری جنگ جاری رہے جب تک فریال تالپور اور آصف علی زرداری کو جیل کی کھولیوں میں نہ پہنچادوں۔ انہوں نے کہا میں کراچی سے بدین اور پھر حیدرآباد جاو ں گا اور اس کے بارے میں آصف علی زرداری کو پہلے ہی آگاہ کررہا ہوں۔ انہوں نے کہ راو انوار ملیر میں پانچ لاکھ ایکڑ قبضہ کی گئی زمینوں کی حفاطت کرتا ہے اور ان زمینوں پر آصف علی زرداری نے قبضہ کیا ہوا ہے
میری جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک فریال تالپور ،آصف زرداری کو جیل کی کھولیوں میں نہ پہنچادوں،ذوالفقارمرزا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بوسنیا میں چار دن
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
زہریلی کھیر کھانے سے خاندان کے 5 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ سین، بیٹی سمیت 4 ملزم گرفتار
-
سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، 14 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
-
غیر ملکیوں کا ڈیٹا لیک کرنے کے ملزم نے گلا کاٹ لیا
-
سوشل میڈیا انفلوئنسر سے زبردستی شادی کیلیے گھر آنے والا مداح اہلخانہ کے تشدد سے ہلاک
-
دلہن کی سرکاری نوکری کا بھانڈا پھوٹنے پر دولہا نے شادی توڑ دی
-
نئی آٹو پالیسی سے 660 سی سی گاڑیاں سستی ہونے کی توقع، کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا بیان
-
ایشیائی چیمپئن بننے کے تین بعد باڈی بلڈر سجاد کی موت نے سب کو حیران کردیا
-
نوڈلز کھانے سے 2 کمسن بہنیں جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک
-
بجلی چوروں کی فہرستیں تیار،جائیدادوں کی نیلامی اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کا اعلان
-
نوجوانوں کے لیے خوشخبری، حکومت کا گھر بیٹھے روزگار کمانے کے لیے اہم قدم
-
جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی
-
پنجاب زمین ایپ کے ذریعے صرف 2 منٹ میں فرد حاصل کرنے کا طریقہ



















































