جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

امیر اورغریب کویکساں انصاف مہیا کیا جائے، 15مئی کو ملتان میں جلسہ تاریخی ہوگا

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاول پور(نیوز ڈیسک)امیر اورغریب کو انصاف کی فراہمی یکساں مہیا کی جائے، صفورا چورنگی واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، پاکستان تحریک انصاف کا 15مئی کو ملتان میں ہونے والا جلسہ تاریخی ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیخ عباس رضا نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا واقعہ انتہائی افسوسناک اورشرمناک ہے ایسے واقعات سے پاکستان کا امیج جو کہ اب دنیا میں بہتر انداز میں ابھر رہا ہے کو سخت نقصان پہنچتا ہے۔ افواج پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہی ہے اوران کی جانب سے جواقدامات اٹھائے گئے ہیں اس سے ملک میں دہشت گردی کی لہر میں بہت حد تک کمی ہوئی ہے تاہم صوبوں کی لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کی جانب سے بعض اوقات کوتاہی کا مظاہرہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ایسے واقعات رونماہوتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت اوروزارت داخلہ حکومت پاکستان فوری طور پر اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو نہ صرف گرفتار کرئے بلکہ کیفر کردار تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ 15مئی کو ملتان میں
ہونے والا جلسہ ثابت کر دے گا کہ تحریک انصاف کا گراف نیچے نہیں بلکہ مزید اوپر گیا ہے اور عوام آج بھی تحریک انصاف کیساتھ مکمل طور پر وابستہ ہیں اورآئندہ الیکشن بھی تحریک انصاف کا ہوگا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…