اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے بنائے جانیوالے وزیر اعظم شکایات سیل کے خصوصی ڈیسک نے 3000شکایات میں سے 2000درخواستیں نمٹا دی ہیں۔سینکڑوں درخواستیں پراپرٹی ،پاسپورٹ کے حصول،فیملی اوردیگر مسائل سے متعلقہ تھیں جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کر دیا گیا ہے۔او پی ایف ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے اپنے دور حکومت میں خصوصی سیل کے قیام کا اعلان کیا تھا مگر اس وقت تک غیر فعال رہا جب تک سپریم کورٹ آف پاکستان نے سوموٹو ایکشن نہ لیا۔ذرائع نے بتایا کہ سیل کے فعال ہونے سے متعلق اب بھی وزیر اعظم ہاؤس سے نامعلوم کالز آتی ہیں اوخصو صی سیل سے متعلق پوچھ گچھ ہو تی رہتی ہے