جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پرویز مشرف کی سانحہ صفورہ کی مذمت ‘ دہشتگردوں کی گرفتاری کا مطالبہ

datetime 13  مئی‬‮  2015
Pakistan's weakened President Pervez Musharraf.
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( نیوزڈیسک)صفورہ چورنگی کے قریب اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں ہلاک شدگان کیلئے مغفرت اور زخمیوں کیلئے دعائے صحت کرتے ہوئے سابق صدر و آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف ‘اے پی ایم ایل سندھ کے صدر شہاب الدین شاہ حسینی ‘سیکریٹری جنرل شاہد قریشی ‘ ایڈیشنل سیکریٹری سید وصی الدین اور ترجمان و سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سیدنے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صنعتکاروں ‘ تاجروں اور کاروباری افراد پر مشتمل پر امن اسماعیلی برادری پر دہشتگردانہ حملہ براہ راست پاکستان کی معیشت پر حملہ ہے ‘ دہشتگرد سرمایہ کاروں ‘ صنعتکاروں اور تاجروں و کاروباری افراد کو خوفزدہ کرکے پاکستان چھوڑنے اور سرمایہ بیرون ملک منتقل کرنے پر مجبور کررہے ہیں تاکہ پاکستان اقتصادی و معاشی طور پر تباہ ہوکر ناکام ریاست میں تبدیل ہوجائے اسلئے پاکستان کے مستقبل کے تحفظ اور اس کی عالمی ساکھ و وقار کو محفوظ رکھنے کیلئے دہشتگردوں کی سرکوبی ‘ قاتلوں کی گرفتاری اور ان کے سرپرستوں و سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچا نا ناگزیر ہوچکاہے۔ انہوں نے اس موقع پر آغا خان کمیونٹی سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پرویز مشرف سمیت اے پی ایم ایل کے تمام کارکنان و عہدیداران دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور دہشتگردوں سے اسی آہنی ہاتھ سے نمٹنے کا مطالبہ کرتے ہیں جس سے مشرف کے دور اقتدار میں نمٹا جارہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…