جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سانحہ صفورا پر راﺅ انواراور آئی جی سندھ کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے،ذوالفقار مرزا

datetime 13  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ سانحہ صفورا پر راو  انوار کو گرفتار کر کے تفتیش کی جائے۔ آئی جی سندھ کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔بدھ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میںپیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ وہ تمام زاویوں سے دیکھنے اور اپنے تجربے کی بنیاد پر بتا رہے ہیں کہ سانحہ صفورا پر سب سے پہلے راﺅ انوار کو گرفتار کر کے تفتیش کی جائے۔ راﺅانوار پیسے دے کر لوگوں سے اپنی واپسی کے لئے مظاہرے کرا رہا ہے۔یہ کام راﺅ انوار کا ہو سکتا ہے، وہ وہاں اربوں کے کاروبار کو تحفظ دینے کے لئے آنا چاہتا ہے سابق وزیر داخلہ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی سندھ انتہائی کمزور ہیں، یہ آصف زرداری اور پھولن دیوی کے نوکر ہیں، ان کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔ ذوالفقار مرزا نے ایس ایس پی آفس میں بیان ریکارڈ کرانے کے حوالے سے کہا کہ انہیں جان بوجھ کر ان علاقوں میں بلایا جا رہا ہے جہاں ا ن کی جان کو خطرہ ہے۔ ماضی میں لوگ اسپتالوں میں داخل ہو کر بیان دیتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…