کراچی ( نیوزڈیسک ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ذوالفقار مرزا کے 2 مقدمات پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ ذوالفقار مرزا نے دو درخواستیں دائر کی تھیں ، جن میں انکا مطالبہ تھا کہ تفتیشی افسر کو تبدیل کیا جائے اور ان کی جان کو خطرہ ہے۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ یہ دونوں درخواستیں ناقابل سماعت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا سرکاری کام میں مداخلت کے مرتکب ہوئے ہیں جبکہ سرکاری ملازمین کو گالیاں بھی دیں جس کی وجہ سے یہ درخواستیں قابل سماعت نہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد دونوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔