اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پولیس نے سانحہ صفورا چورنگی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی جس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 12 تھی جو قریبی عمارت میں روپوش تھے۔ سانحہ صفورا چورنگی پر پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق سانحہ کی جگہ سے کالعدم تنظیم کے پمفلٹ اور نجی سیکیورٹی ایجنسی کی کیپ بھی ملی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 12 کے قریب تھی جس میں سے تین دہشتگردوں نے پولیس کی وردیاں پہن رکھی تھیں اور انہیں پولیس کی وردیوں میں ملبوس تین دہشتگردوں نے بس کو روکا جس پر ڈرائیور نے سمجھا کہ سیکیورٹی وجہ سے بس کو روکا گیا ہے اسی وقت 9 حملہ آوروں نے بس کا محاصرہ کر لیا جبکہ تین دہشتگردوں نے بس کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ –
مزید پڑھئے:امریکی عدالت نے شہریوں کے فون ریکارڈ جمع کرنا غیر قانونی قرار دیدیا