اسلام آبا د(نیوز ڈیسک)اقتصادی راہداری منصوبے پرآل پارٹیز کانفرنس میں شریک قومی قیادت پرتکلف کھانوں میں مصروف ر ہی اور کئی رہنماء سانحہ کراچی کو بھول گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اقتصادی راہداری منصوبے پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی ،اس دوران وزیر اعظم نواز شریف نے شرکاء سے کہا کہ بریفنگ کے ساتھ ساتھ کھانا بھی کھائیں ،جس پر شرکاء اجلاس کے شروعات میں ہی کھانے پر ٹوٹ پڑے ،وفاقی وزیر احسن اقبال نے شرکاء4 کو اقتصادی راہداری منصوبے پر بریفنگ دی اس دوران اجلاس میں کئی شرکاء4 بریفنگ پر توجہ کی بجائے کھانا سے لطف و اندوز ہوتے رہے تاہم سینئر پارٹی کے رہنما ء احسن اقبال کی بریفنگ کو غور سے سنتے رہے اور پوائنٹ نوٹ کرتے رہے۔