اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کراچی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی روانہ ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب جاری ہونے والے بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں . یاد رہے کہ آرمی چیف نے کراچی بس سانحہ کے پیش نظر اپنا تین روزہ سری لنکا کا دورہ معطل کر دیا تھا۔کراچی پہنچنے پر آرمی چیف فائرنگ کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیں گے جبکہ کور کمانڈرز اور ڈی جی رینجرز آرمی چیف کو واقعہ سے متعلق بریفنگ دیں گے.
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں