اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی میں بس پر دہشت گردانہ کارروائی کے دوران حملہ آوروں نے 2 بچوں کو چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق ایک زخمی عینی شاہدین نے بتایاکہ سکیم 33سے عائشہ منزل کی جانب جارہے تھے کہ کراچی کے علاقے کہ صفورا چورنگی کے قریب نامعلوم دہشت گرد بس میں گھس آئے اور بس میں موجود تمام مسافروں کو اپنے سروں کو نیچے کرنے کا کہا اور ساتھ ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی،زخمی عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں نے2 بچوں پر فائرنگ نہیں کی جس سے وہ محفوظ رہے۔عینی شاہدین باتیں کرتے ہوئے رو پڑے۔