اسلا م آ باد ( نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسلام ا باد میں ناروے، فلپائن، ملائیشیا اور انڈونیشیا کے سفارت خانوں کا دورہ کیا اور سانحہ نلتر کے حوالے سے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔ ائی ایس پی ار کے مطابق ار می چیف جنرل راحیل شریف نے اسلام اباد میں واقع ناروے اور فلپائن کے سفارتخانوں کا دورہ کیا اور تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔ سانحہ نلتر میں دونوں ممالک کے سفیروں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ارمی چیف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں برادر ملکوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جنرل راحیل شریف نے ملائیشیا اور انڈونیشیا کے سفارتخانوں کا دورہ بھی کیا اور وہاں بھی اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ ارمی چیف نے حادثے میں جاں بحق ہونے والی دونوں ممالک کے سفیروں کی بیگمات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔