ڈی آئی خان (نیوزڈیسک) ڈی آئی خان کے علاقے ہتالہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں چار اہلکار شہید ہوگئے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتالہ میں موٹرسائیکل سواروں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کردیا۔ دہشتگردوں کی اندھا دھند فائرنگ سے چار اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔