اسلام آباد(نیوزڈیسک) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختون خوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک کی قیادت میں منگل کو پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دیئے گئے دھرنے کو جلد ختم کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان نے کہا دھرنا 24 گھنٹے تک جاری رہنا چاہئے تھا اور آپ کو خیبر پختون خوا کے عوام کے لئے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے سے استثنی لینا چاہئے تھا۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف اور پرویز خٹک کے درمیان گزشتہ روز ہی رابطہ ہو گیا تھا اور معاملات طے پا گئے تھے۔ پرویز خٹک کی جانب سے خواجہ آصف کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے۔ ماحول کو پر امن رکھا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے وزیر پانی و بجلی کے ساتھ مذاکرات میں پرویز خٹک نے صوبے کے ذمے واجبات کی ادائیگی پر آمادگی بھی ظاہر کی۔