اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) الیکشن کمیشن نے تمام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کےلئے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کو الیکشن کمیشن کی طرف سے گواہوں کےلئے 8 نام تجویز کردیئے گئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری شیر افگن ، ڈی جی الیکشن کمیشن اشفاق احمد کو بطور گواہ بلایا جائے گا۔ منگل کو الیکشن کمیشن نے جوڈیشل کمیشن کو گواہوں کےلئے 8 نام تجویز کرکے دیئے ہین جس میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی میں تبدیلی پر الیکشن کمیشن پنجاب کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالوحید ڈی جی بجٹ الیکشن کمیشن راجہ غیاث ، ڈی جی الیکشن کمیشن اشفاق احمد کو بطور گواہ طلب کیا جائے گا اور ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشن کمیشن بشیر احمد ایڈیشنل سیکرٹری شیر افگن ، 93 حلقوں کے ووٹوں میں تبدیلی پر ڈائریکٹر بابر ملک اور سیکرٹری پرنٹنگ کارپوریشن محمد نعیم کو بطور گواہ طلب کیا جائے گا۔