۔جمعہ کو مساجد کے ائمہ وخطبائ جمعہ کے اجتماعات میں عوام الناس کو وزیر اطلاعات کے بیان آگاہ کیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا اورت قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔بعد ازاں اتحاد تنظیمات مدارس نے وفاقی وزیر اطلاعات کی برطرفی اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی تک مذاکرات سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ منگل کو دینی مدارس کی رجسٹریشن اور دیگر امور پر مشاورت اور مذاکرات ہونا طے پائے تھے تاہم اتحاد تنظیمات مدار س کے قائدین نے عین موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان کو مذاکرات اور باہمی اعتماد کو سبوتاڑ کرنے کی سازش قرار دے کر ان کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔متعلقہ محکموں کی طرف سے اتحاد تنظیمات مدارس کے قائدین کو منانے اور اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی کوشش کی گئی تاہم اتحاد تنظیمات مدارس کے رہنماو ں نے کہا کہ ملک بھر میں وزیر اطلاعات کے بیان کے حوالے سے شدید غم وغصہ اور اشتعال پایا جاتا ہے اور جب تک پرویز رشید کو ان کے عہدے سے برطرف کر کے ان کے خلاف تادیبی کارروائی نہیں کی جاتی اس وقت تک کسی قسم کے مذاکرات اور بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں۔