پشاور(نیوزڈیسک)احتساب عدالت نے تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی کے والد کو چودہ روزہ ریمانڈ پر احتساب کمیشن کے حوالے کردیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی صاحب گل کے والد اور کوہاٹ جرما سکینڈل کیس میں گرفتار ہونیوالے نور دراز خٹک کو منگل کے روز احتساب جج حیات علی شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا وہ آٹھ روزہ ریمانڈ پر احتساب کمیشن کے پاس تھے- احتساب جج کی پیشی کے موقع پر عدالت کو احتساب کمیشن کے وکلائ نے بتایا کہ نور دراز خٹک پشاور کے ون اور ٹو میں رہ چکے ہیں اور انہوں نے ٹھیکوں میں آٹھ لاکھ روپے کا گھپلا کیا ہے جس کی تحقیقات کیلئے مزید وقت درکار ہیں- صوبائی احتساب کمیشن کے جج حیات علی شاہ نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم نور دراز خٹک کو مزید چودہ روزہ ریمانڈ پر تحقیقات کیلئے احتساب کمیشن کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردئیے-