پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

لاہور ہائی کورٹ،حکومت کو 16جون تک آخری موقع

datetime 12  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے ایم ڈی سوئی گیس عارف حمید کی تعیناتی کے خلاف درخواست کا جواب داخل کرانے کے لئے حکومت کو 16جون تک آخری موقع دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ وفاقی حکومت جواب داخل کرانے سے شرما کیوں رہی ہے ؟۔گزشتہ روز جسٹس فرخ عرفان خان نے کیس کی سماعت کی۔ ایم ڈی سوئی گیس عارف حمید کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایم ڈی سوئی نادرن گیس عارف حمید کو میرٹ کے خلاف ورزی کرتے ہوئے تعینات کیا گیا ہے اور اکتوبر 2014ئ میں وزیر اعظم کے حکم پر عارف حمید کی مدت ملازمت میں غیر قانونی طور پر توسیع بھی کی گئی ہے۔ ایم ڈی سوئی گیس کو بد انتظامی اور کرپشن کی بنائ پر 2013ئ میں نوکری سے برخاست بھی کیا جا چکا ہے تاہم ان کو دوبارہ بحال کر دیا گیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب داخل کرانے کے لئے مزید مہلت دینے کی استدعا کی جس پر فاضل عدالت نے قرار دیا کہ حکومت جواب داخل کرانے سے شرما کیوں رہی ہے ؟۔ عدالت نے مزید مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16جون تک ملتوی کر دی۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…