جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھٹو کو قاتلانہ حملے سے بچانے والا گمنام ہیرو رکشہ ڈرائیور روشن علی چل بسا

datetime 12  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ذوالفقارعلی بھٹوکو قاتلانہ حملے سے بچانے والا رکشہ ڈرائیور روشن علی طویل علالت کے بعدبلاول بھٹوزرداری اورآصف علی زرداری سے ملاقات کی حسرت لئے مالک حقیقی سے جاملا۔ روشن علی نے نواب محمداحمدخاں کے قتل کااعتراف کرکے اور پاکستان قومی اتحادکے سربراہ مولانامفتی محمودپرکھڈیاں خاص میں جلسہ عام کے دوران قاتلانہ حملہ کرنے پر بھی شہرت حاصل کی تھی۔ روشن علی کوآبائی قصبہ کھڈیاں خاص میں سپردخاک کر دیا گیا۔نمازجنازہ میں پیپلزپارٹی کاکوئی اہم رہنما شریک نہ ہوا۔محلہ رحمن آبادکھڈیاں خاص کے رہائشی روشن علی رکشہ والے نے ایوبی دورحکومت میں 1969 ء میں ناصرباغ لاہور میں ہونے والے جلسہ عام میں حکومتی اہلکاروں کے ذوالفقارعلی بھٹو پر دوران تقریرقاتلانہ حملہ کرنے پربھٹوکو رکشہ میں بٹھاکر تنگ گلیوں سے ہوتے ہوئے فلیٹیزہوٹل میں بحفاظت پہنچا کرشہرت پائی۔ جب ذوالفقارعلی بھٹو وزیراعظم ،ملک غلام مصطفی کھرگورنرپنجاب اورمحمدحنیف رامے پنجاب کے وزیراعلیٰ بنے۔توگورنرہاﺅس لاہورمیں ایک باقاعدہ تقریب منعقدکی گئی۔ جس میں وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوبھی شریک تھے۔اورروشن علی رکشہ والاکوخصوصی طورمدعوکیاگیا۔ وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹونے خودروشن علی کاتعارف اپنے تمام وزراء سے کرایا۔ جب ذوالفقارعلی بھٹوکونواب محمداحمدخاں قتل کیس میں گرفتار کرکے مقدمہ چلایاگیاتوروشن علی رکشہ والاایک وکیل کاجعلی کلرک بن کرجسٹس مولوی مشتاق کی عدالت میں مقدمہ کی سماعت کے دوران پہنچا اورباآوازبلنداقرارکیاکہ نواب محمداحمدخاں کوذوالفقارعلی بھٹونے نہیں بلکہ میں نے ایف سی کے اہلکاروں کے ساتھ ملکر قتل کیاہے۔

مزید پڑھیے:دماغ کے 14راز جو آ پ نہیں جانتے

فوجی عدالت نے روشن علی کواس اعتراف جرم کی پاداش میں ایک سال قیدبامشقت اوردس کوڑوں کی سزاسنائی۔محترمہ بے نظیربھٹونے وزارت عظمیٰ کامنصب سنبھالاتوحج عمرہ پرروشن علی رکشہ والاکوبھی ساتھ لیکر گئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…