اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کے قتل کے جرم میں پھانسی پانے والے مجرم صولت مرزا کو بنکاک سے فوٹو جرنلسٹ کے بھیس میں وطن واپس آنے پر امیگریشن حکام نے گرفتار کیا تھا۔ صولت مرزا نے گرفتاری کے وقت اخباری فوٹو گرافر کی جیکٹ بھی پہن رکھی تھی۔ جسے سنگین جرائم کا ملزم ہونے کی وجہ سے پولیس کے حوالے کیا گیا۔ گرفتاری کے وقت بین الاقوامی ہوائی سفر سے آنے والے اس ملزم کے قبضے سے کسی غیرقانونی چیز کی برآمدگی ممکن نہیں تھی لہذا ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کی نشاندہی پر ایم کیو ایم کے ناظم آباد سیکٹر آفس میں چھاپہ مارکر ایک کلاشنکوف کی برآمدگی ظاہر کی گئی اور ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا۔
مزید پڑھیے:تنہائی کا شکار عورتیں فیس بک پر زیادہ پوسٹنگ کرتی ہیں: تحقیق میں انکشاف