اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شکار پور اور کندھ کوٹ میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں 6 افراد ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شکار پور میں مدیجی کے علاقے جلی کلواڑی میں زمین کے تنازع پرفائرنگ ہوئی جس میں 6 افراد ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوئے ہیں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ، جبکہ پولیس کی نفری اب تک علاقے میں نہیں پہنچی۔ ادھر کندھ کورٹ کے گوٹھ عبدا لرحمان ڈونکی میں بھی زمین کے تنازع پر دو گروپ آپس میں لڑ پڑے جس کے نتیجے میں فائرنگ سے ، 9 افراد زخمی ہوگئے۔ جن کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔