جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ملک کے مختلف حصو ں میں بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا

datetime 12  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ملک کے مختلف حصو ں میں بارش نے موسم کوخوشگوار بنادیا ۔ آئندہ دو روزتک بالائی خیبر پختونخوا( مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،مردان، کوہاٹ، بنوں ڈویڑن)، فاٹا،اسلام آباد، بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا، فیصل آبادڈویڑن)،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ڈی آئی خان، ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپور، کوئٹہ، ڑوب قلات، سکھر اور لاڑکانہ ڈویڑن میں چند مقامات پرتیز ہواو¿ں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی/وسطی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہے۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی ڈویڑن اور گرد ونواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔آئندہ دو روز کے دوران موسم کی صورتحال غیریقینی رہیگی۔اس دوران پنجاب،خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے کاشتکار گندم کی کٹائی/گہائی کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔گزشتہروز خیبرپختونخوا، فاٹا،اسلام آباد، پنجاب اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی بلوچستان، سکھر، لاڑکانہ ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر  گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 56،کالام36،پاراچنار34، پٹن30، مظفرا?باد29، سیدو شریف25، میرخانی24،دروش21، چترال، بالاکوٹ20، لوئر دیر17، چراٹ16، بہاولپور(ایئر پورٹ13، سٹی10)، لاڑکانہ13، پشاور (ایئر پورٹ13، سٹی10)، کاکول12، گوپس، سبی11،مری10،گڑھی دوپٹہ، کوہاٹ09،راولاکوٹ07،لاہور(سٹی06، ایئر پورٹ05)،فیصل آباد، قصور،منگلہ05،جہلم، دیر، کوٹلی04، اسلام ا?باد (زیروپوائنٹ04،گولڑ03، بوکڑہ02، سید پور01)، جوہر آباد، اوکاڑہ، سرگودھا، سیالکوٹ اورگوجرانوالہ میں02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات: سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ تربت43، شہید بینظیرآباد، جیکب آباد، سبی، میرپور خاص، لاڑکانہ، لسبیلا، موہنجوداڑو اور رحیم یار خان میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…