اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )سانحہ نلتر میں زخمی ہونےوالے انڈونیشیا کے سفیرکاطیارہ بھارت میںاتار لیا گیا،تفصیلات کے مطابق سانحہ نلتر کے دوران زخمی ہونے والے انڈونیشیا کے سفیر کی اپنے وطن واپسی کے دوران مزید حالت بگڑ گئی جس کے باعث ان کی ایئر بس کو بھارت میںاتار لیا گیا۔جمعہ کے روز پیش آنے والے نلتر حادثے کے دوران زخمی ہونے والے انڈونیشیا کے سفیر شدید زخمی ہو گئے تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انڈونیشین سفیر کا جسم 75 فیصد جل چکا تھا اور انہیں ایئر ایمبولنس کے ذریعے ان کے وطن بھیجا جا رہا تھا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے خصوصی طور پر سنگا پور سے ان کے لیے ایئرایمبولنس منگوائی تھی لیکن دوران سفر ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ان کی ایئر ایمبولنس کو بھارتی شہر نئی دہلی اتارا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے تاہم ابھی تک ان کی حالت تشویشناک ہے۔