منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

دھرنے کے معاملے پر اپوزیشن جماعتیں تقسیم

datetime 11  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /پشاور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی جانب سے صوبائی حقوق کیلئے دھرنے کے معاملے پر اپوزیشن جماعتیں تقسیم ہو گئیں۔ اے این پی نے شرکت کی حامی بھر لی تاہم (ن )لیگ نے انکار کر دیا۔ عمران خان نے خیبر پختونخوا کے وزراءاور ایم پی ایز کو مشاورت کیلئے اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی جانب سے بارہ مئی کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر دھرنے کے معاملے پر صوبے کی اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی دھرنے میں شرکت کرے گی۔ اسفند یار ولی نے اپنے ارکان اسمبلی کو اس حوالے سے ہدایات بھی جاری کر دی ہیں تاہم مسلم لیگ (ن )نے دھرنے کی مخالفت کی ہے۔ صوبائی پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھا کے مطابق صوبے کے چیف ایگزیکٹو کو دھرنا زیب نہیں دیتاخیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے کہاکہ مرکز صوبے کو بھکاری بنانا چاہتا ہے۔ دھرنا سیاسی نہیں بلکہ عوامی حقوق کیلئے دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دورہ پشاور منسوخ ہونے کے بعد خیبرپختونخوا کے وزرا ءاور ایم پی ایز کو دھرنے کے حوالے سے مشاورت کیلئے اسلام آباد طلب کر لیا ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…